منالی،25؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی فلپائن میں عسکریت پسندوں نے تاوان نہ ملنے پر اپنے ایک یرغمالی کا سر قلم کر دیا ہے۔ فوج کے ایک مقامی ترجمان نے بتایا کہ پیٹرک جیمز المودووار نامی اس فلپائنی شہری کا سر خولو جزیرے کے ایک گاؤں سے ملا ہے۔ دہشت گرد گروپ ابو سیاف نے المودووار کو خولو ہی میں سولہ جولائی کو اغوا کر لیا تھا اور اُس کی رہائی کے بدلے میں ایک ملین پیسو (بائیس ہزار ڈالر) کا تاوان طلب کیا تھا۔